کاروار :12؍ مارچ (ایس اؤ نیوز)آئی آر بی کمپنی کی جانب سے جاری کاروار فلائی اؤور اور فورلین کا کام جلد مکمل کرکے سواریوں کےلئے سہولت فراہم کرنے اترکنڑا ضلع ڈی سی ملئی مہیلن نے نئے نامزد نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسرکو ہدایت جاری کی۔
ڈی سی دفتر کے عدالت ہال میں منعقدہ نیشنل ہائی وےا تھارٹی تعمیراتی کاموں کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ آئی آر بی کمپنی والے تعمیراتی کام کےلئے بار بار سڑک کی تبدیلی کرنے سے سواریوں کےلئے پیچیدگی و پریشانی ہورہی ہے اور اسی وجہ سے حادثات بھی زیادہ ہورہےہیں۔ فوری طورپر اس پر روک لگانے کےلئے سڑک پر ہدایتی بورڈ نصب کریں تا کہ سواریوں کو گزرنے میں آسانی ہو اور جتنا جلد ہوسکے اتنا جلد کاروار فلائی اؤور کا کام مکمل کیا جائے اور تعمیری کام کو لے کر ہرہفتہ ڈی سی دفترکو اپڈیٹ دی جائے۔
آمدلی دیہات میں 119.660سے 119.800کلومیٹر تک کے تعمیری کام میں 0.140کام کو لےکر زمین مالک کو معاوضہ تقسیم کرنے سے روک دیاگیا تھا جس کو فی الحال منظور کیاگیا ہے۔ میٹنگ میں موجود اتھارٹی کے مینجر نے بتایاکہ زمین مالک اپنے مقام پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے زمین مالک کو نوٹس دینا بھی ممکن نہیں ہورہاہے تو ڈی سی نے اے سی اور ہائی وے اتھارٹی کو ہدایت دی کہ 20مارچ سےپہلے کی تاریخ تعین کرلیجئے اور بزور زمین تحویل کارروائی انجام دے کر رپورٹ سونپئے۔ میٹنگ میں ضلع پولس ایس پی ڈاکٹر سمن پنیکر، ایڈیشنل ایس پی ایس بدری ناتھ اور دیگر افسران موجود تھے۔